جعلی ڈگری پر ایم پی اے کو 2سال قید 20ہزار جرمانہ اور تا حیات ناہلی کی سزا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 01, 2016 | 09:40 صبح
ڈی آئی خان(مانیٹرنگ) سابق ایم پی اے جاوید اکبر خان جعلی ڈگری کیس میں 2سال کیلئے قید اور 20ہزار جرمانہ کی سزا سابق ایم پی اے کو
سینٹرل جیل بھیج دیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ مراد شاہ نے سابق ایم پی اے پہاڑ پور جاوید اکبر کے جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 2سال قید اور 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا عائد کر دی ہے ۔
فیصلے کے فورا بعد جاوید اکبر کو سنٹرل جیل ڈیرہ منتقل کر دیا گیا۔ جاوید اکبر کی طرف سے ممتاز قانون دان قاضی انور اور اسماعیل علیزئی ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی جبکہ مدعی مخدوم مرید کا ظم کی جانب سے عابد شاہ ایڈوکیٹ پیش ہوئے ۔
واضح رہے کہ الیکشن میں جاوید اکبر نے کامیابی حاصل کی تھی جس پر مخدوم مرید کاظم نے الیکشن ٹریبونل میں کیس دائر کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جاوید اکبر کی بنوں مدرسہ سے حاصل کی گئی کہ سندجعلی ہے ‘ الیکشن ٹریبونل نے جاوید اکبر خان کو جعلی ڈگری کیس میں نا اہل قرار دیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے بھی الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئے موصوف کو نااہل قرار دے کر سزا کیلئے کیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ کو منتقل کر دیا تھا۔
جاوید اکبر جعلی ڈگری کیس میں سزا کے بعد تاحیات نااہل ہو گئے ہیں اب وہ دوبارہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔