اسلام آبادمیں شہریوں نے حکومتی پابندی ہوامیں اُڑادی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 13, 2017 | 11:35 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ) اسلام آباد میں بسنت پر پابندی بو کاٹا ، شہر اقتدار کے باسیوں نے جی بھر کر پتنگیں اڑائیں لیکن پولیس لاعلم رہی ، ایس ایچ او مارگلہ کو معطل کر دیا گیا ۔ شہر اقتدار میں بہار کا استقبال تو ہوا مگر بسنت پرعائد پابندی بو کاٹا کردی گئی ۔ آتش بازی سے پارک میں آگ بھی لگ گئی ۔ اسلام آباد انتظامیہ نے تیرہ فروری کو دفعہ 144 کے تحت دو ماہ کے لئے پتنگ بازی پر پابندی لگائی تھی ۔ اس کے باوجود ایف نائن پارک میں منچلوں نے دن

بھر بسنت منائی ۔ شام کو آتش بازی کے دوران پارک میں

آگ لگ گئی جس پر فائربریگیڈ کی مدد سے قابو پایا گیا ۔ شام کو سوئی پولیس جاگی اور بسنت مناتے 40 نوجوانوں کو پکڑ کر تھانہ مارگلہ لے گئی ۔ سیکڑوں پتنگیں بھی پھاڑ دیں ۔ ایس ایس پی نےغفلت برتنے پر ایس ایچ او کفایت کو معطل کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی کہ پابندی کے باوجود اتنے لوگ کیسے جمع ہوگئے اور پولیس کو خبر کیوں نہ ہوئی ۔