ایگزیکٹ کے بعد بول ٹی وی کا لائسنس بحال،حریف بے حال
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع ستمبر 28, 2016 | 12:27 شام
یگزیکٹ کے بعد بول ٹی وی کا لائسنس بحال،حریف بے حال
سندھ ہائیکورٹ پیمرا کا اقدام غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بول ٹی وی کا لائسنس بحال کردیا ہے، پیمرا نے گزشتہ سال ستمبر میں لائسنس معطل کیا تھا۔سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت جسٹس ذوالفقار احمد پر مشتمل سنگل بنچ نے کی،سماعت میں عدالت نے بول ٹی وی کے موقف کو درست تسلیم کیا۔ایگزیکٹ کے دفاترپہلے ہی کھل چکے ہیں
عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ پیمرا کا شکایتی کونسل کی سفارشات کی بنیاد پر لائسنس معطلی کا حکم خلاف قانون تھا۔ بول کا لائسنس فوری طور پر بحال کیا جائے۔علاوہ ازیں بول کو صفائی کا موقع دیئے بغیر لائسنس معطل کرنے کے فیصلے پر عدالت نے چھ اکتوبر کو پیمرا کا تفصیلی جواب طلب کرلیا۔یاد رہے کہ جعلی ڈگری کیس میں گزشتہ سال ایگزیکٹ کے ملوث ہونے کے بعد بول پر پابندی عائد کی گئی تھی ، اس کیس میں بول کے مالک شعیب شیخ 16 ماہ تک جیل میں بھی رہے تاہم نا کافی ثبوتوں کی بنا پر ان کی ضمانت رواں ماہ منظور کی گئی تھی۔ان کی رہائی کے بعد ایگزیکٹ کے دفاتر بھی کھل گئے۔