”قسمت یوں بھی بدلتی ہے “ امیتابھ بچن کا سیکیورٹی گارڈ آج کا بالی ووڈ سٹار بن گیا۔۔ وہ کون ہے ؟ نام جان کر حیران رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 05, 2017 | 11:16 صبح

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) بالی ووڈ نگری بھی عجب نگری ہے جیسے طلسم ہوشربا، کوئی زمین سے آسمان تک جا پہنچا اور کسی کو آسمان سے زمین پر پٹخ دیا گیا۔ امیتابھ بچن ریل کے انتظار میں بیٹھے تھے کہ قسمت کی دیوی مہربان ہوئی اور ایک ڈائریکٹر کی آفر نے امید کی کرن جگائی قسمت آزمائی میں ہرج نہ سمجھتے ہوئے فلم کی اور پھر کامیابی کا
سفر ایسا شروع ہوا کہ پیچھے مڑ کر نہ دیکھا، شاہ رخ خان دہلی کا عام سے سانولے رنگ کا نوجوان جسے شروع میں چھوٹے موٹے رول ملے اور جس نے کبھی خواب بھی نہ دیکھا تھ

ا کہ وہ بالی ووڈ کا کنگ خان کہلائے گا۔ اسی طرح بالی ووڈ سٹار کی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دینے والا آج کا سپر سٹار بن گیا جو کبھی امیتابھ بچن کے گارڈ کے فرائض سر انجام دیتا تھا آج امیتابھ کے مقابل فلم میں اپنے جوہر دکھا رہا ہے جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں معروف بھارتی ٹی وی اداکار رونت رائے کی جنہوں نے اپنے ایک معروف کیریکٹر”مسٹر بجاج“ سے بے مثال شہرت پائی۔ آج رونت روئے بھارتی ٹی وی کا بڑا نام ہے جنہوں نے کئی مشہور ٹی وی سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ”کسوٹی زندگی کی“،”کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی“ اور ”عدالت“ سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں جب کہ رونت رائے نے ٹی وی میں ا?نے سے قبل بالی ووڈ میں بھی قسمت آزمائی کی تھی لیکن کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے تھے تاہم کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ معروف اداکار پہلے سیکیورٹی گارڈ رہ چکے ہیں۔رونت روئے فلموں میں ناکامی کے بعد میگا اسٹار امیتابھ بچن اور عامر خان کے سیکیورٹی گارڈ بن گئے تھے
جس کے بعد انہوں نے 2003 میں سیکورٹی کمپنی قائم کرلی اور فلمی ستاروں کو سیکیورٹی مہیا کرنے لگے۔رونت روئے نے 2،2 سال عامر خان اور امیتابھ بچن کے ساتھ بطور سیکیورٹی گارڈ گزارے ہیں اور کئی جگہ تقریبات میں بھی انہیں فلمی ستاروں کے پیچھے کھڑا دیکھا گیا مگر قسمت کی دیوی ایسی مہربان ہوئی کہ رونت رائے اب پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم”سرکار 3“ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔