بالی ووڈ اداکاررنویرسنگھ نے عین عروج پر اداکاری کوالودع کہہ دیا ،شوبز انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 06, 2017 | 12:12 شام
ممبئی(مانیٹرنگ رپورٹ) رنویر سنگھ نے اداکاری میں تو خوب ہی نام کمایا اور اب وہ گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاررنویرسنگھ کو اداکاری کے علاوہ گلوکاری بہت پسند ہے جس کا متعدد بار وہ اظہار بھی کر چکے ہیں جب کہ انہوں نے کئی ایوارڈ فنکشن میں بھی گلوکاری کے جوہربھی دکھائے ہیں۔ اداکارنے زویا اخترکی ہدایت میں بننے والی فلم ’گلی بوائے‘ کے لئے ایک ریپ طرز کا گانا ریکارڈ کرادیا ہے جس کے باعث وہ مداحوں میں ایک بار پھرمشہور ہونے لگے ہیں، گانے میں ان کے انداز کو مداحوں نے خوب سراہا ہے اورممبئی کے معروف ریپرڈیوائن نے بھی رنویر کی گلوکاری کی خوب تعریف کی ہے۔ریپرڈیوائن نے رنویر کی پرفارمنس کے حوالے سے کہا کہ رنویر پہلے سے ہی ریپر کی طرح کپڑے پہنتے ہیں اور انداز بھی ان کا اسی طرز کا ہے اس لیے انہیں اس حوالے سے کسی بھی ترغیب کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ مداحوں کو چاہیئے کہ ان کا یہ گانا سنیں کیونکہ یہ لڑکیوں، منشیات یا سونے چاندی کے حوالے سے نہیں بلکہ اس گانے میں یہ ممبئی کی اصل زندگی کی عکاسی ہے۔