یا اللہ خیر : صبح صبح سبزی منڈی میں بم دھماکہ ، لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 21, 2017 | 05:26 صبح
پشاور(ویب ڈیسک)پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار کی عیدگاہ مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 11افراد جاں بحق جب کہ 40سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکا عیدگاہ مارکیٹ میں واقع سبزی منڈی میں اس وقت ہوا جب شہریوں کی بڑی تعداد صبح سویرے منڈی میں خرید وفروخت میں مصروف تھی۔ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا ۔زخمیوں کو پاراچنار اسپتال منتقل کرنے کے لیے ریسکیوآپریشن جاری ہے اور اب تک قریباً 15سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ایمبولینس کے ذریعے متعدد لاشوں کو بھی اسپتال لایا گیا ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز جائے دھماکا پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔سیکورٹی فورسز نے امدادی کارکنوں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا جب کہ جائے دھماکا سے شواہد بھی اکٹھے کیے ہیں۔(ش س م)