کتاب کتنے عرصے بعد ملی جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 28, 2017 | 19:23 شام

سکاٹ لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک):سکاٹ لینڈ کی اورکنی لائبریری میں ایک کتاب اپنی واپسی کی مقررہ تاریخ سے تینتالیس برس بعد واپس کی گئی ہے۔یہ کتاب مقامی شاعر اور مصنف ایڈون موئر کی سوانح عمری ہے جسے پی ایچ بٹلر نے تحریر کیا ہے۔ اس کتاب کو 24 اکتوبر 1973 کو واپس کیا جانا تھا۔ تاہم اسے 43 برس بعد اب واپس کیا گیا ہے۔جیسے دیکھ کر ہم سب حیران رہ گئے یہ کتاب ایک خالی گھر کی صفائی کے دوران ملی۔ صفائی کے عملے کے ایک رکن نے اسے اورکنی لائبریری میں واپس جمع کروا دیا۔اورکنی لائبریری کے مینیجر گیری آموس نے بی

بی سی کو بتایا کہ جس شخص نے اسے لوٹایا ہے وہ بہت ہی خوش تھا۔ اس کتاب کی تاخیر سے واپسی پر کوئی جرمانہ نہیں کیا گیا کیونکہ یہ بہت طویل عرصہ ہے۔ ایسے واقعات وقتاً فوقتاً ہوتے رہتے ہیں۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کتاب کو سٹاک میں واپس رکھنے سے پہلے اس کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔ تاکہ کوئی غلطی نہ ہو جائے۔