برازیل میں نئے سال کے موقعے پر پیش آنے والا انتہائی افسوس ناک واقعہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 02, 2017 | 15:39 شام

برازیل (مانیٹرنگ ڈیسک):لاطینی امریکی ملک برازیل میں ایک شخص نے نئے سال کے موقعے پر اپنی سابق اہلیہ، اپنے بیٹے اور دس ديگر افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص جب ساو پاؤلو سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر کیمپیناس کے ایک گھر میں داخل ہوا تو اس کے پاس بہت سے ہتھیار تھے۔پولیس نے بتایا کہ اس حملے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور اس کے بعد اس شخص نے خود کو بھی گولی مار لی۔پولیس کے مطابق قتل کی یہ واردات نصف شب سے تھوڑی دیر قبل واقع ہوئی۔ پڑوسیوں نے دھماکے سنے لیکن ا

نھوں نے اسے فائرنگ کے بجائے سالِ نو کے موقع پر ہونے والی آتش بازی خیال کیا۔وہ اس وقت چوکنا ہوئے جب ان میں سے ایک زخمی شخص بھاگ کر پڑوس میں مدد حاصل کرنے کے لیے پہنچا۔پڑوسی کرسٹیانو میکاڈو نے کہا: 'جب ہم نے آتش بازی اور جشن دیکھنے کی غرض سے سڑک پر جانے کے لیے دروازہ کھولا تو ایک زخمی شخص ہمارے احاطے میں مدد حاصل کرنے کے لیے داخل ہوا۔'