افواہیں سچ ثابت ہوئیں: بالی وڈ کے معروف جوڑے نے اپنی راہیں جدا کر لیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 13, 2017 | 02:31 صبح
ممبئی(مانیٹرنگ رپورٹ) بالی ووڈ اداکارہ کم شرما اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد ممبئی میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں شفٹ ہو گئی ہیں، بتایا جا رہا ہے کم شرما کے شوہر نے دوسری خاتون کیلئے اداکارہ کیساتھ دھوکا دہی کی جس کی وجہ سے دونوں کے راستے جد ا ہو گئے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ فلم محبتیں سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کرنیوالی اداکارہ کم شرما نے کینیا کے بزنس ٹائیکون علی پنجانی سے اپنی راہیں جدا کر لیں اور وہ ممبئی میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں شفٹ ہو گئی ہیں۔