مجھے شادی کے 3سال بعد پتا چلا کہ میری بیوی کنواری نہیں بلکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مظلوم شوہر کی ’’داستان غم ‘‘نے سب پر سکتا طاری کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 08, 2017 | 19:45 شام

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایسی خبریں تو اکثر و بیشتر سامنے آتی رہتی ہیں کہ میاں بیوی کی شادی کئی سال بعد اس انکشاف کے بعد اپنے انجام کو پہنچ گئی جب بیوی کو یہ پتا چلا کہ اس کا شوہر پہلے سے شادی شدہ تھا لیکن بھارت میں ایک شوہر اپنی شادی کے 3سال بعد بیوی کے خلاف درخواست لے کر پولیس سٹیشن پہنچ گیا کہ اسے پتا چلا ہے کہ اس نے جس عورت کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی وہ پہلے ہی 3مردوں سے شادیاں رچا چکی ہے اور کسی ایک سے بھی اس نے طلاق نہیں لی،اس درخواست کو لے کر آنے والے ’’مظلوم شوہر ‘&ls

quo; کی داستان غم سن کر پورا تھانہ ہی سکتے میں آ گیا ۔اور بغیر کچھ بولے غم سے نڈھال شوہر کی داستان سنتے رہے۔بھارتی نجی چینل ’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کے مطابق احمد آباد کے سٹی پولیس سٹیشن میں ایک بزنس مین نے درخواست جمع کرائی ہے کہ اس کی بیوی نے اسے شدید دھوکہ دیا ہے، شادی کے 3سال بعد اسے پتا چلا ہے کہ اس کی بیوی نے اس سے شادی کرنے سے پہلے نہ صرف 3دیگر لوگوں سے بھی شادیاں کیں بلکہ اپنے تینوں شوہروں میں سے کسی ایک سے بھی قانونی طور پر طلاق نہیں لی۔راجو بھائی نامی بزنس مین کا پولیس کو کہنا تھا کہ وہ ایک دن اچانک اپنے گھر آیا تو اس کی بیوی ’’پنکی ‘‘ فون پر کسی کے ساتھ اپنی پہلی شادی کے بارے میں بات کر رہی تھی ،جب میں نے اپنی بیوی کی خفیہ ٹیلی فونک گفتگو سنی تو جھگڑا ہوا جس کے بعد مجھے پتا چلا کہ پنکی نے مجھے دھوکہ دیا ہے،اس نے ایک نہیں بلکہ 3لوگوں سے شادیاں کیں اور کسی ایک سے بھی قانونی طور پر طلاق نہیں لی ۔راجو بھائی کا کہنا تھا کہ 2013ء میں اس نے ایک شادی ویب سائٹ پر پنکی کی پروفائل دیکھی جس میں اس نے اپنے آپ کو کنوارہ ظاہر کیا ،میں نے جب اس سے رابطہ کیا تو بات چیت آگے بڑھنے لگی ،پنکی کے ماں باپ کو میں بھی پسند آ گیا اور پنکی نے مجھے بھی پسند کر لیا ،پنکی کے والدین فورا شادی کرنے پر بضد تھے تو میں نے اُسی سال اس سے شادی کر لی ،اگلے سال ہی ہمارے ہاں ایک لڑکا بھی پیدا ہوا ۔اب پنکی دھوکہ دینے کے انکشاف کے بعد  پنکی میرے بیٹے کو لے کر اپنے ماں باپ کے گھر چلے گئی ہے اور وہ پیسوں اور جائیداد میں حصے کا مطالبہ کر رہی ہے ،وہ مطالبہ پورا نہ ہونے پر میرے بچے کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہی ہے۔پہلے سے تین شادیاں کرنے اور طلاق لئے بغیر مجھ سے شادی کرنے کے ’’گھناؤنے جرم‘‘میں اس کے خلاف کارروائی کی جائے اور میرے بچے کو بحفاظت میری تحویل میں دیا جائے ۔پولیس نے درخواست وصول کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔جلد ہی اس کا فیصل سامنے آجائے گا۔