آسٹریلیا نے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دیدی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 13, 2017 | 15:13 شام

برسبین (شفق ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں 92 رنز سے شکست دیکر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل کر لی۔ برسبین کے وولن گابا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 92 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم 42 ویں اوور میں 176 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اظہر علی اور شرجیل خان نے کیا اور دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے ٹیم کا سکور 38 رنز تک پہنچایا تھا کہ شرجیل خان جیمز فالکنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ ایک رن کے اضا

فے کے بعد کپتان اظہر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔ محمد حفیظ بھی 4 رنز بنا کر فالکنر کا شکار بنے جبکہ عمر اکمل کو 17 رنز پر مچل سٹارک نے ٹریوس ہیڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ بابر اعظم اچھی فارم میں نظر آئے تاہم وہ بھی 33 رنز بنا کر پیٹ کمنس کی گیند پر سلپ میں سٹیون اسمتھ کو کیچ دے بیٹھے۔ بابر اعظم کے آؤٹ ہونیکے بعد کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی خواطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکا جبکہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر جانیوالے کپتان اظہر علی بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 33 جبکہ عماد وسیم 29 رنز بنا کر سر فہرست رہے۔ قبل ازیں آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پانچویں اوور میں محمد عامر نے وارنر کو 7 رنز پر کلین بولڈ کر دیا اور پھر اگلی ہی گیند پر عامر نے اسٹیون اسمتھ کو بھی وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ 52 کے مجموعی اسکور پر حسن علی نے سلو ڈلیوری پر جارح مزاج کرس لین کو آؤٹ کرا دیا جبکہ ٹریوس ہیڈ بھی 39 کے انفرادی اسکور پر عماد وسیم کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ گلین میکسویل نے 60 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ میتھیو ویڈ نے پاکستانی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آخری اوور کی آخری گیند پر اپنی سنچری مکمل کی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3، محمد عامر اور عماد وسیم نے 2، 2 جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔