500 یورو کا نوٹ اور بن لادن

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 01, 2016 | 18:21 شام

برسلز (شفق ڈیسک) 500 یورو کا نوٹ بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ اور دہشتگرد تنظیموں کی مالی امداد میں استعمال ہونے پر اسے بن لادن نوٹ کہا جانے لگا تھا۔ اب یورپی مرکزی بینک نے اس بن لادن نوٹ کو بند کرنیکا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کیمطابق بینک کیطرف سے اعلان کیا گیا کہ 2018ء سے 500 یورو کے نوٹ کی پرنٹنگ اور تقسیم بند کر دی جائیگی کیونکہ اسے جرائم کی مالی معاونت میں بہت زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کیمطابق گزشتہ روز بینک کی گورننگ کونسل کے فرینکفرٹ میں ہونیوالے اجلاس میں اس اقدام کی منظوری دی گئی۔ اس نوٹ کی بندش کیلئے فرانس کیطرف سے طویل عرصے سے دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔ فرانس گزشتہ سال کے پیرس حملے کے بعد سے دہشت گردوں کی مالی مدد روکنے کیلئے کئی حوالوں سے اقدامات اٹھا رہا ہے تاہم اس نوٹ کی بندش کے معاملے پر اسے جرمنی کی مخالفت کا سامنا تھا۔