یہ اوقات ہے سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کرنیوالوں کی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 12, 2016 | 09:42 صبح


سری نگر(مانیٹرنگ)یہ اوقات ہے پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کرنیوالی حکومت اور اس کی فوج کی، مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں نے بھارتی فوج کو ناکوں چنے چبوادیئے، بارہ مولا کی سرکاری عمارت سے قبضہ چھڑانا قابض فورسز کیلئے درد سر بن گیا، بھارتی میڈیا نے ایک حملہ آور کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، بارہ مولا کے علاقے پامپور میں 7 منزلہ سرکاری عمارت کا قبضہ چھڑانے میں 7 لاکھ بھارتی فوجی ناکام ہوگئے، حریت پسندوں سے بھارتی فوجی کی جھڑپیں جاری ہیں۔قابض فوج کا دعویٰ ہے کہ مجاہدین عمارت کے اندر چھپے ہیں، مقابلے میں 3 بھارتی فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ بھارتی میڈیا نے ایک حملہ آور کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔سرکاری بلڈنگ کے محاصرے کو 52 گھنٹے گذر چکے ہیں تاہم بھارتی فوج عمارت میں داخل نہیں ہوسکی ہے، اوڑی اور بارہ مولا کے بعد اس حملے کو بھی کشمیریوں کیخلاف بھارتی پروپیگنڈے کی نئی قسط قرار دیا جارہا ہے۔