بھارت بمقابلہ پاکستان: ڈرون ٹیکنالوجی میں کون آگے کون پیچھے؟ انکشاف ہو گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 09, 2017 | 18:12 شام
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایل او سی پر بھارت کی طرف سے امریکی ساختہ ڈرون طیاروں کی مدد سے جاسوسی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارت ڈرون طیاروں کا جواب دینے کیلئے پاکستان کے پاس اپنا بنایا گیا ’براق ‘ ڈرون طیارہ بھی ہے ۔لیزر گائیڈڈ میزائل ’برق‘ سے لیس’ براق‘ ڈرون رات کی تاریکی میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس ڈرون کی مکمل طور پر ملکی سطح پر تیار کیا گیا ہے۔ ’براق‘ڈرون کا تجربہ پہلی مرتبہ سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف کے دور میں کیا گیا تھا اس موقع پر راحیل شریف نے انجینئروں،سائنس دانوں اور اس منصوبے سے منسلک تمام افراد کی کاوشوں کو سراہا تھا۔بھارت کو جاسوسی کرنے سے پہلے یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ بھارتی ڈرون ٹیکنالوجی جو کہ اس نے امریکہ سے مستعار لی ہے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاکستان کے پاس خودساختہ ’براق ‘ ڈرون موجود ہے