برہان وانی کی شہادت سے آزادی کی تحریک مزید تیز ہوگئی :میاں نواز شریف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 05, 2016 | 15:33 شام

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ برہان وانی کی شہادت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو فیصلہ کن موڑ پر لے آئی ہے ، برہان وانی کے خون نے شمع آزادی کو مزید روشن کر دیا ہے ۔ 7 لاکھ بھارتی قابض فوج کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبایا نہ جا سکا، معصوم لوگوں کےچہرے مسخ کرنےسے تحریک کا راستہ نہیں روکاجاسکتا، کشمیر مسلسل آتش فشاں کی طرح سلگ رہاہے ، اقوام متحدہ کی قراردادیں آج بھی ایجنڈے پر موجود ہیں، کشمیریوں کے خون نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پھر سے زندہ کر دیا ہے، کشمیر کو اٹوٹ
انگ قرار دے کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، بھارت عالمی برادری سےکیے گئے وعدوں سے کشمیریوں کو محروم نہیں کر سکتا، بھارت کشمیریوں کوان کےحق سےمحروم نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیر سمیت تمام معاملات مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کشمیر سے متعلق کیے گئے وعدوں کو پورا کرے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ 28 ستمبر کو بھارت نے لائن آف کنترول کا معاہدہ توڑتے ہوئے بھارتی افواج نے فائرنگ سے دو پاکستانی فوجی جوان شہید ہو گئے