برج الخلیفہ‘‘ نے بھی سبز ہلالی پرچم اُڑھ لیا’’
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 23, 2017 | 17:19 شام
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): یوم پاکستان پر سبز ہلالی پرچم کا رنگ دبئی میں دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت ’’برج الخلیفہ‘‘ پر بھی چڑھ گیا اور عمارت رنگ و نور سے نہا گئی۔دبئی میں واقع دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت ’’برج الخلیفہ‘‘ کو یوم پاکستان کے موقع پر سبز ہلالی پرچم کے رنگوں کی روشنی سے منور کردیا گیا، عمارت کے درمیان میں پاکستانی پرچم میں موجود چاند ستارہ بھی بنا نظر آرہا تھا جس نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔اس موقع پر دبئی میں موجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد برج الخلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگے دیکھنے کے لیے موجود تھی، عمارت کو جونہی سبز ہلالی پرچم اور چاند ستارے کے رنگ چڑھے تو شاندار لائٹنگ دیکھ کر پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ اور عوام کا جوش سر چڑھ کر بولنے لگا۔۔۔۔