وزیراعظم بس پربیٹھ گئے اور ڈرائیور کون؟ سب کو حیران کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 11, 2017 | 08:27 صبح


 
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ )وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد کے سکولوں کو دی جانے والی بسوں کا معائنہ کرنے کے لیے ایک بس پر بیٹھ کر بچوں کے ساتھ سفر کیا. وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری نے بس ڈرائیو کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد کے سکولوں کو 200بسیں دے دیں جس سے متعلق ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر مریم نواز ،طارق فضل چوہدری اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کے بعد بسوں کے معائنے کے لیے ایک بس میں بچوں کے ساتھ سفر بھی کی

ا۔

اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ بچے من کے سچے اور معصوم ہوتے ہیں ،بچے نواز شریف کی جان ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں سکول اچھے نظر آئیں ،ماحول بہترین اور تمام سہولیات ہونی چاہئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دعا ہے کہ تمام بچوں کو پاکستان کی خدمت کرنے والا بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو کہا ہے کہ اسلام آباد میں 422سکول ہیں ،تمام عمارتیں بہترین ہونی چاہیے ،ہر سکول کی ایک بس ہونی چاہیے۔