سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا اہم ملزم گلو بٹ رہا۔۔۔دہشتگردی دفعات کے تحت سزائیں کالعدم قرار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 09, 2017 | 11:15 صبح

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے اہم کردار گلو بٹ کو لاہور ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق گلو بٹ کو سزا پوری ہونے پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔گلو بٹ کے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کر دی گئیں۔جس کے بعد گلو بٹ کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت سزا کو کالعدم قراردے دیاگیا۔
عدالت فیصلے کے مطابق گلو بٹ دیگر دفعات کے تحت اپنی سزا پوری کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ گلو بٹ کوسانحہ ماڈل ٹاﺅن کے دوران توڑ پھوڑ اور خوف و ہراس پھیلانے کے مقدمات میں

انسداد دہشتگردی عدالت نے 11 سال قید اور 11 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔