تتلیوں کی نقل مکانی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 26, 2016 | 20:46 شام
ہر سال کی طرح اس سال بھی کم و بیش ایک بلین تتلیاں شمالی امریکا سے نقل مکانی کرکے میکسیکو پہنچ گئی ہیں۔چار انچ بڑے پَروں کی حامل خاص مونارک نسل کی یہ تتلیاں ہر سال نومبرمیں 2ہزار500طویل سفرطے کرکے میکسیکو کے گرم علاقے میں پہنچتی ہیں، جہاں سورج کی گرماہٹ سمیٹنے کے ساتھ ساتھ اپنی نسل کی افزائش پر بھی توجہ دیتی ہیں۔صرف 2 مہینے زندہ رہنے والی یہ خاص نسل کی تتلیاں جب میکسیکو کے جنگلات میں پہنچتی ہیں تو درختوں پر چمٹی ان تتلیوں کے جھنڈ کے جھنڈ خوبصورت نظارہ پیش کرتے نظر آتے ہیں۔