ملک ریاض نے پاکستان کا کونسا بینک خرید لیا؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 08, 2017 | 09:43 صبح

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ)بحریہ ٹاﺅن لمیٹڈ کمپنی نے ایسکورٹس انویسٹمنٹ بنک خرید لیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے معروف پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی کمپنی بحریہ ٹاﺅن لمیٹڈ نے ایسکورٹس انویسٹمنٹ بنک خرید لیا ہے۔ مذکورہ بنک کی خرایداری کیلئے تمام تر ذمہ داریاں معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی کی کمپنی اے کے ڈی سیکورٹیز کو دی گئی ہیں۔ اے کے ڈی سیکورٹی
کمپنی نے بنک چیئرمین کو جاری ایک خط میں کہا ہے کہ بحریہ ٹاﺅن پرائیویٹ لمیٹڈ نے پاکستان کے تمام قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسکورٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کے 3 کروڑ 13 لاکھ 84 ہزار 24 شیئرز جو کہ مجموعی حصص کا 71 اعشاریہ 16 فیصد بنتے ہیں خرید نے کا اور شیئرز کی خریداری کے ساتھ بینک کے انتظامی حقوق بھی حاصل کرنے کا ارادہ کیا ہے۔جس میں بحریہ ٹاﺅن لمیٹیڈ کی جانب سے ایکسورٹس انویسٹمنٹ بنک کا انتظام و انصرام اے کے ڈی سیکورٹیز کو سونپا گیا ہے۔ اسکورٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ ایسکورٹس گروپ آف کمپنیز کا حصہ تھا۔ گروپ کے چیئرمین بشیر احمد نے 1996 میں یہ بینک قائم کیا تھا۔