چاند پر جانے والے دوسرے انسان بیمار پڑ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 01, 2016 | 17:44 شام

چاند پر جانے والے دوسرے انسان بز ایلڈرن کو بیمار پڑنے کے بعد ساؤتھ پول سے فوری طور پر منتقل کیا گیا ہے۔86 سالہ خلا باز ایک گروہ کے ہمراہ امریکہ کے انٹارکٹک پروگرام کے تحقیقاتی مرکز کا دورہ کر رہے تھے۔وائٹ ڈیزرٹ ٹور نامی کمپنی کا کہنا ہے کے الڈرین کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی ہیں۔

کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ بز الڈرین کی حالت خراب ہو گئی تھی اس لیے انہیں ان کی ٹیم کے ایک رکن کے ہمراہ وہاں سے منتقل کیا گیا۔بز ایلڈرن کو وہاں سے منتقل کرنے کے لیے پرواز نیشنل سائنس فاؤنڈیشن نے مہیا کی۔