خدا دشمن کی بری نگاہ سے دور رکھے۔۔۔۔ سی پیک منصوبے میں دنیا کا اہم ترین ملک شامل ، پاکستان کی قسمت کھل گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 25, 2016 | 13:29 شام

 


تاشقند (مانیٹرنگ رپورٹ) ازبکستان کے نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری میں شمولیت پر غور کر رہے ہیں۔

ازبکستان کے نائب وزیر اعظم اوگبک روزیکولوف نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی بہت قدر کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے حکومتیں، عوام اور کاروباری برادری دونوں ممالک کے مابین دوستی کو نئی بلندیوں تک پہنچائے گی۔

ایف پی سی سی آئی کیپیٹل ہاوس میں کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے ازبکستان کے نائب وزیر اعظم اوگبک روزیکولوف کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اقتصادی راہداری

میں شمولیت پر غور کررہا ہے کیونکہ یہ منصوبہ پاکستان کے علاوہ سارے خطے کی تقدیر بدل دیگا اور اس کے مثبت اثرات اربوں لوگوں پر پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کی تاریخ کے اہم ترین منصوبوں میں شمار ہوتا ہے جس ہر ساری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم نے کہا ہے پاکستان سے ادویات، چمڑے کی مصنوعات، دودھ اور کھیلوں کا سامان برآمد کیا جا رہا ہے جبکہ ہم کپاس، دھاگا، ملبوسات، لوہا، سٹیل، فرٹیلائیزر، پلاسٹک، مواصلات کے آلات اور بجلی کا ساز و سامان درآمد کر رہا ہے، ازبکستان ہوائی جہاز، گاڑیاں ، ٹیکسٹائل مشینری وغیرہ بنانے کا ماہر ہے، مگر ہم اس سے استفادہ نہیں کر رہے ہیں۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے وفاقی چیمبروں نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے جبکہ پاکستان، ازبکستان بزنس فوری کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ازبک وفد کے ممبران، پاکستان میں ازبکستان کے سفیر ، وفاقی چیمبر کے صدر عبدالرﺅف عالم اور دیگر تاجر رہنما بھی اس تقریب میں موجود تھے۔