دفاع میں پاکستان نے ایک اور میدان مارلیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 15, 2017 | 18:26 شام
راولپنڈی(مانیٹرنگ)چکلالہ ایئربیس پر سی 130طیارے حوالے کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا . اس موقع پر نور خان ایئر بیس میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ایئرچیف مارشل سہیل امان تھے ۔ انہوں نے مارچ پاسٹ کا معائنہ بھی کیا ۔ سی 130طیاروں کی مکمل اوور ہالنگ کا کام پہلی بار مکمل طور پر پاکستان میں کیا گیا ہے اور اس کی اوورہالنگ پاکستانی انجینیئرز کی فنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔