پی آئی اے نے گلگت چترال پروازوں کا متبادل انتظام کرلیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 12, 2016 | 11:16 صبح

کراچی (مانیٹرنگ) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے گلگت اور چترال کیلئے پاک فضائیہ سے سی ون تھرٹی طیارے دینے کی درخواست کی ہے۔ فرانسیسی ساختہ اے ٹی آر طیارے گراﺅنڈ ہونے کے بعد پی آئی اے نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ انہیں گلگت اور چترال کی پرازوں کیلئے پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیارے دئیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں پاک فضائیہ سے بات چیت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 کو حادثہ پیش آنے کے بعد ملتان ای

ئرپورٹ پر اے ٹی آر طیارے کے انجن میں بھی اس وقت شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی جب وہ رن وے پر اڑان بھرنے کے لئے تیار تھا۔ سول ایوی ایشن حکام نے اے ٹی آر طیاروں میں بڑھتے مسائل کی وجہ سے پی آئی اے کے سارے اے ٹی آر طیاروں کو گراﺅنڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔