اللہ تعالی نے کرم کر دیا : کیڈٹ کالج میں استاد کے تشدد کے نتیجہ میں معذور ہونیوالے کمسن طالبعلم کے بارے میں بڑی خوشخبری آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 28, 2017 | 14:55 شام
لاہور(ویب ڈیسک) لاڑکانہ کے کیڈٹ کالج میں ٹیچر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے محمد احمد کا امریکا میں آپریشن ہوگیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق احمد کو دو ہفتے تک آبزرویشن میں رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق استاد کے تشدد سے معذور ہونے والے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم محمد احمد حسین کا اہم ترین آپریشن امریکہ کے شہر اوہا ئیو کے سن سٹی اسپتال میں ہوا احمد کے والد نے بتایا کہ احمد کا پانچ گھنٹے طویل آپریشن ہوا۔ ڈاکٹرز کے مطابق اب اسے دو ہفتے آبزوریشن میں رکھا جائے گا جس کے بعد اگر طبیعت میں بہتری نظر نہ آئی تو دوسرا آپریشن بھی کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ احمد 17 فروری کی رات سے اوہا ئیو کے سن سٹی اسپتال میں زیرعلاج ہے اور اس کے علاج کے تمام تر اخراجات سندھ حکومت برداشت کررہی ہےَ