نیو آئی فون 7 کی پشت پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ نعرہ ’’امریکا کو پھر عظیم بنائیں‘‘

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 16, 2016 | 15:46 شام

کیلی فورنیا (شفق ڈیسک) سونے کی ملمع کاری کا حامل ولادیمر پیوتن آئی فون بنانیوالے ادارے نے اپنی ’’سپرمو کلیکشن‘‘ میں ایک نیا اضافہ کیا ہے۔ آپ کا اندازہ بالکل درست ہے امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فون کا اس خاص آئی فون 7 کی پشت پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کنندہ اور نعرہ ’’امریکا کو پھر عظیم بنائیں‘‘ لکھا ہے۔ اسے روسی اطالوی ادارے کاویئر نے تیار کیا ہے اور اس کی قیمت 3082 ڈالرز ہو گی۔ کاویئر نے اس وقت شہرت حاصل کی تھی جب اس نے 2014ء میں سونے کی ملمع ک

اری کا پیوتن فون بنایا تھا جو ایسا ہی ڈیزائن رکھتا تھا۔ ادارے کے کہنے کیمطابق پیوتن فون خریدنا ’’حب الوطنی کے اظہار کا بہترین طریقہ‘‘ تھا۔ ادارے کا کہنا تھا کہ‘‘ صدر ولادیمر پیوتن نئی نسل کیلئے ایک علامت بن چکے ہیں۔ مضبوط ارادوں اور فیصلہ کن رہنما کے طور پر کاویئر جیولرز نے انہیں اپنے وقت کی اہم ترین شخصیات میں سے منتخب کیا ہے۔