4 سو سال چلنے والی بیٹری ایجاد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 01, 2016 | 18:19 شام

کیلیفورنیا (شفق ڈیسک) کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے حادثاتی طور پر حیرت انگیز بیٹری ایجاد کر لی ہے جو چار سو سال تک چل سکتی ہے۔ یونیورسٹی کے ایک سائنسدان گروہ نے اس بیٹری کو ایجاد کیا۔ سائنسدانوں کے کئے گئے ٹیسٹ کیمطابق یہ بیٹری 4 سو سال تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سائنسدانوں کا یہ گروہ دراصل ریگولر ریچارج ایبل بیٹریز میں استعمال ہونیوالی باریک تاروں والی بیٹری بنانے کی کوشش کر رہے تھے کہ تجربے کے دوران انہوں نے 4 سو سال تک چلنے والی بیٹری ایجاد کر لی۔ یونیورسٹی کے کیمسٹری شعبے کے چئ

یرمین کا کہنا تھا کہ بیٹری ایجاد تو ہو گئی ہے لیکن اس بیٹری کو مارکیٹ میں جلد لانا نا ممکن ہے جس کی وجہ اس کی تیاری میں استعمال ہونیوالا سامان اور اس بیٹری کی پیداواری لاگت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سے سائنسدان ایسی ہی بیٹری کی بڑے پیمانے پر پیداوار کو مد نظر رکھ کر تجربات کریں گے۔ اور کامیابی کی صورت میں اس بیٹری کو مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا جائے گا