بوڑھوں کو جوان بنانے کا منصوبہ، پہلا تجربہ کامیاب

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 20, 2016 | 17:21 شام

کیلیفورنیا (شفق ڈیسک) بوڑھوں کو جوان بنانے کا منصوبہ۔ پہلا تجربہ کامیاب، سائنسدانوں نے حیرت انگیز اعلان کر دیا۔ امریکہ کے سائنسدانوں نے بوڑھے چوہوں میں جوان انسانی خون داخل کر کے انہیں ایک بار پھر جوان کر کے ایک دلچسپ تجربہ کیا ہے تفصیلات کیمطابق کیلیفورنیا کی بائیو فارما سیوٹیکل کمپنی الکاہسٹ نے 18 سالہ صحت مند نوجوان انسانوں کے جسم سے خون حاصل کر کے اس میں سے خون اب الگ کیا گیا اور اس کی کچھ مقداریں انجکشن کے ذریعے ایسے چوہوں میں داخل کیں جو ایک سال کے تھے۔ چوہوں میں یہ عمر ادھیڑ عمری سے کچ

ھ زیادہ کی ہوتی ہے۔ امریکی سائنسدانوں نے اپنے تجربے میں یہ نتیجہ نکالا کہ ایک ہفتے میں اگر جوان انسانی خون کو دو مرتبہ ان چوہوں میں منتقل کیا جائے وہ بھی جوان ہو جاتے ہیں جبکہ اس تمام تجربے میں بلڈ پلازما نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے واضح رہے کہ اس طرح کے تجربے گزشتہ سالوں میں بھی ہوئے لیکن انکی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی جبکہ الکاہسٹ میں ماہرین نے بھی چوہوں پر ایسے تجربے کرنے کا اعلان کیا ہے۔