ماہرین کیمطابق امریکہ میں خطرناک زلزلے کے امکان خبردار کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 21:43 شام

کیلیفورنیا (شفق ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے نیچے چھپی 800 میل لمبی سین اینڈریاس فالٹ اگر ایکٹو ہو گئی تو ہر طرف تباہی اور بربادی پھیل جائیگی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کیمطابق امریکا میں ایک خطرناک زلزلے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس سے ریاست کیلیفورنیا میں لاکھوں گھر اور تعمیرات صفحہ ہستی سے مٹ جائینگے۔ ایک اندازے کیمطابق اگر کیلیفورنیا کے نیچے چھپی فالٹ لائن سین اینڈریاس ایکٹو ہو گئی تو اس کے نتیجے میں 35 لاکھ کے قریب گھر تباہ ہو جائیں گے۔ اٹھ اعشاریہ تین کی شدت سے آنیوالے اس زلزلے سے اربوں ڈالرز کا نقصان متوقع ہے۔ سین ڈی ایگو سٹیٹ یونیورسٹی کے جیالوجی پروفیسر پیٹ ایبٹ کا اس خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 1906ء سین ایں ڈریاس کی وجہ سے سان فرانسسکو میں بڑی شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس زلزلے کے باعث ہونیوالے نقصان کو 250 کلومیٹرز تک دیکھا گیا تھا۔ پروفیسر ایبٹ کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں کی بڑی تعداد اتنے بڑے حادثے کیلئے بالکل بھی تیار نہیں ہے۔ مارڈن کنسٹرکشن اور نئے بلڈنگ کوڈز کے نفاذ کے باوجود ابھی تک ایک لاکھ افراد نے سان ڈیاگو میں ارتھ کیوک انشورنس کروا رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانوں کی اموات زلزلے کے باعث نہیں بلکہ عمارتوں کے زمین بوس ہونے اور ملبے تلے دبنے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ 1989ء میں سان فرانسسکو اور 2010ء میں ہیٹی میں آنیوالا زلزلہ ایک جیسی شدت کا تھا۔ لیکن سان فرانسسکو میں اس زلزلے سے صرف 70 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ دوسری طرف ہیٹی میں اس زلزلے کی شدت سے تقریبا ایک ملین آبادی ختم ہو گئی تھی۔ ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ ہر ڈھائی ہزار سال کے بعد کیلفورنیا میں آٹھ شدت کا زلزلہ ہمیشہ آتا ہے تاہم اب یہ کس وقت آئیگا؟ اسکے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم اگلے چند برسوں میں اس تباہ کن زلزلے کے امکانات موجود ہیں۔