فیس بک کے بانی کیساتھ پھر ہاتھ ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 18, 2016 | 16:43 شام

 

کیلی فورنیا (شفق ڈیسک) عوام میں اکثر سنتے رہتے ہیں کہ فلاں شخص کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا۔ فلاں کے اکاؤنٹ کو کسی نے ہیک کر لیا مگر معاملہ جب خود فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا ہو تو حیرانی اور پریشانی بجا ہے کہ جب ان کا اکاؤنٹ ہیک ہو سکتا ہے تو ہم عام لوگ کس کھیت کی مولی ہیں۔ تازہ ترین تفصیلات کے مطابق مارک زکربرگ رواں برس میں دوسری بار ہیکرز کا نشانہ بن گئے ہیں۔ یقیناً مارک زکربرگ اپنے فیس بک اکاؤنٹ کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں مگر دیگر سوشل میڈیا سائٹس کے حوالے سے وہ کافی لاپروا لگت

ے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رواں سال دوسری بار مارک زکربرگ کا پنٹریسٹ اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔ ہیکر گروپ آور مائن نے فیس بک کے بانی کا اکاؤنٹ اپنے کنٹرول میں لیا اور اس میں تعارف کو بدلتے ہوئے اپنی مشہور لائن لکھی فکر مند مت ہو ہم تو صرف آپ کی سکیورٹی جانچ رہے تھے۔ اب اس اکاؤنٹ کا کنٹرول مارک زکربرگ نے واپس حاصل کر لیا ہے۔ آور مائن کو متعدد اہم شخصیات کے اکاؤنٹس ہیک کرنے پر شہرت ملی۔ جون میں اس گروپ نے گوگل کے سی ای او سندر بچائی کا کیورا اکاؤنٹ ہیک کیا تھا جبکہ بز فیڈ، ورائٹی اور دیگر متعدد اداروں کے افراد کے اکاؤنٹس کو بھی ہیک کیا گیا۔ اسی گروپ نے جون میں مارک زکربرگ کا پنٹریسٹ اکاؤنٹ بھی ہیک کیا تھا اور بتایا تھا کہ فیس بک کے بانی کے اس اکاؤنٹ کا پاس ورڈ dadada ہے۔ جس کی اس وقت فیس بک ترجمان نے تردید بھی کی تھی۔ اگرچہ اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ ہیکرز نے مارک زکربرگ کے اکاؤنٹس کیسے ہیک کئے۔ لیکن اوَرمائن ٹیم کا دعویٰ ہے کہ اکاؤ نٹس کی ہیکنگ لنکڈ اِن کے پاسورڈ کے ذریعے ممکن ہوئی۔