آئی فون 6 اور 6 پلس وارنٹی کیساتھ کم قیمت پر فروخت کئے جائینگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 10, 2016 | 14:54 شام

کیلیفورنیا (شفق ڈیسک) آئی فون 6 اور 6 پلس کے ریفربشڈ فونز ایک سال کی وارنٹی کیساتھ بہت کم قیمت پر فروخت کئے جائینگے۔ ایپل نے اپنے خفیہ ڈسکاؤنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب صارفین سیکڑوں ڈالر کی بچت کرتے ہوئے دوبارہ سے مرمت اور چمکائے گئے (ریفربشڈ) فونز بہت کم قیمت پر خرید سکتے ہیں۔ ایپل نے اپنی ویب سائٹ پر آئی فون 6 اور آئی فون 6 ایس کی فروخت بھی شروع کر دی ہے جنہیں آن لائن خریدنے کیساتھ ساتھ ایپل سٹور سے براہِ راست بھی خریدا جا سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ریفربشڈ اور کم قیمت کے فون کیساتھ ای

ک سال کی وارنٹی اور تمام سہولیات وہی فراہم کی جا رہی ہیں جو پوری قیمت والے نئے آئی فون کیلئے پیش کی جاتی ہیں۔ ویب سائٹ کیمطابق انہیں سرٹیفائیڈ ریفربشڈ فون کہا گیا ہے۔ ایپل کا ریفربشڈ شعبہ ایک عرصے سے خفیہ تھا لیکن اب ایپل کمپنی نے اسکا اعلان کرتے ہوئے آئی پوڈ، آئی پیڈ اور آئی فون پر رعایتی قیمت کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل صارفین ایپل کے میک بک لیپ ٹاپ خرید رہے تھے۔ اکثر مصنوعات ایک یا دو جنریشن پرانی ہیں لیکن وارنٹی وہی ہے اور ایپل کیئر کی ساری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تمام مصنوعات پر 10 سے 15 فیصد رعایت ہے لیکن فونز پر رعایت کچھ زیادہ ہے۔ اسکا مقصد کم آمدنی والے صارفین کو سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بھی ایپل مصنوعات خرید سکیں۔ ریفربشڈ آئی فون 6 پلس کا روز گولڈ 64 گیگا بائٹس پاکستانی 60 ہزار روپوں میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ سکس پلس میں سلور آئی فون کی قیمت پاکستانی 53 ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔ سارے فون ان لاکڈ ہیں اور ان میں کسی فون کمپنی کیریئر کی سِم کارڈ موجود نہیں۔