کم آمدنی والے گھرانوں کیلئے امیری کا نسخہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 25, 2016 | 18:40 شام

کیلیفورنیا (شفق ڈیسک) بل گیٹس اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص قرار دیئے جاتے ہیں اور انہوں نے نوجوانوں کیلئے مستقبل میں کامیابی کیلئے تین سکلز کو بہترین قرار دے دیا۔ لنکڈن کے ایگزیکٹو ایڈیٹر ڈینئیل روتھ سے بات کرتے ہوئے بل گیٹس نے زندگی میں کامیابی کا نسخہ بتایا۔ بل گیٹس نے اپنے پاس جمع کردہ ڈیٹا کے حوالے سے بتایا کہ تین پس منظر رکھنے والے افراد آنے والے برسوں میں زیادہ کامیاب ثابت ہوں گے، سائنس، انجنیئرنگ اور اکنامکس۔ انہوں نے کہا میرے خیال میں سائنس، ریاضی اور معاشیات کی بنیادی معلومات رکھنے و

الوں کی مستقبل میں ملازمتوں کے حوالے سے بہت زیادہ مانگ ہوگی۔ انہوں نے کہا ضروری نہیں کہ آپ کوڈ لکھنے میں مہارت رکھتے ہوں مگر آپ کو یہ سمجھ ہونی چاہئے کہ انجنیئرز کیا کرسکتے ہیں اور کیا نہیں کرسکتے ان کا کہنا تھا کہ ان موضوعات میں مہارت رکھنے والے افراد مستقبل میں اداروں کو بدل کر رکھ دیں گے۔ اس سے پہلے رواں سال ایک بلاگ میں انہوں نے لوگوں کو امیر بننے کا بھی نسخہ بتایا تھا۔ بل گیٹس کے مطابق اگر ان کی آمدنی بھی انتہائی غربت میں رہنے والے افراد جتنی ہوتی تو وہ مرغیوں کی پرورش کرکے سماجی حیثیت میں اضافے کی کوشش کرتے۔ جی ہاں بل گیٹس مرغیاں پال کر خود کو امیر بناتے۔ یہ بات انہوں نے اپنے آفیشل بلاگ پوسٹ میں کہتے ہوئے تخمینہ لگایا کہ مرغیوں کی لاگت بیشتر ترقی پذیر ممالک میں 5 ڈالرز کے لگ بھگ ہوتی ہے تو روزانہ کے دو ڈالرز کو خرچ کرکے وہ ایک ماہ میں 12 مرغیوں کو خرید لیتے۔ چند ماہ بعد ان کے پاس درجنوں مرغیاں ہوتیں جو کہ پیسہ کمانے کی مشین ثابت ہوتیں اور انہیں بہت زیادہ آمدنی کیساتھ غربت کی لکیر سے باہر نکال کر درمیانے طبقے کا باسی بنا دیتیں۔ بل گیٹس چاہتے ہیں کہ کم آمدنی والے گھرانوں کو ایسا ہی کرنا چاہئے۔