خواب دیکھا اور سچ ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 05, 2017 | 16:44 شام

 

نووا اسکوٹیا (شفق ڈیسک) کینیڈا کی رہائشی اولگا بینو نے 53 لاکھ کینیڈین ڈالر کی لاٹری جیت لی ہے جس کا نمبر انہوں نے 27 سال پہلے خواب میں دیکھا تھا۔ اولگا بینو نامی خاتون کا کہنا تھا کہ یہ نمبر انہیں 1989ء میں خواب میں نظر آیا اور انکے ذہن سے چپک کر رہ گیا جس کے بعد انہوں نے کینیڈا کی دی اٹلانٹک لاٹری میں ہر بار اسی نمبر کا ٹکٹ خریدنا شروع کردیا۔ اس دوران وہ خود بھی کینسر میں مبتلا ہوگئیں اور ان کے شوہر کو گھر تک فروخت کرنا پڑا لیکن اولگا نے اٹلانٹک لاٹری میں اسی نمبر کے ٹکٹ ہر م

رتبہ خریدنے کا سلسلہ جاری رکھا اور آخرکار 27 سال بعد ان کی قسمت مہربان ہو ہی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ لاٹری کی انعامی رقم سے وہ اپنے گھر والوں کیلئے ایک اچھا سا مکان خریدیں گی اور پھر ڈزنی ورلڈ گھومنے جائیں گی۔