ایسا فتویٰ کہ میاں بیوی پریشان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 06, 2016 | 19:17 شام

اوٹاوا (شفق ڈیسک) کینیڈا کے ایک امام مسجد نے میاں بیوی کی ازدواجی زندگی کے متعلق ایسا فتویٰ دے دیا ہے جس پر انہیں شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رپورٹ کیمطابق امام مصلح خان نے کہا ہے کہ ’’جو بیویاں اپنے شوہروں کیساتھ مباشرت پر رضامند نہیں ہوتیں وہ گناہ کی مرتکب ہوتی ہیں۔‘‘ امام مصلح خان نے یہ بیان کینیڈین صوبے اونٹیریو کی ام نبویہ مسجد میں سوال و جواب کی ایک نشست کے دوران دیا۔ مصلح خان کا کہنا تھا کہ ’’شوہر کیساتھ مباشرت بیوی پر فرض ہوتا ہے اور انکا یہ

عمل بھی عبادت ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے وہ دوسری عبادات کرتی ہیں۔‘‘ اسکے علاوہ انہوں نے اس نشست میں خواتین کو یہ بھی ہدایت کی کہ ہمیشہ گھر سے باہر جانے سے قبل اپنے شوہر سے اجازت لیا کریں۔ ٹورنٹو پولیس ایسوسی ایشن کے صدر مائیک مک کورمیک کا کہنا ہے کہ ’’امام مصلح خان کے بیان پر لوگوں میں بہت بے چینی پائی جا رہی ہے اور ہمیں اس حوالے سے کئی ای میلز موصول ہو رہی ہیں۔ میرے خیال میں مصلح خان کو اپنے بیان کی وضاحت کرنی چاہیے۔