دانت نکالنے کیلئے گلہری کا استعمال

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 03, 2016 | 20:01 شام

کینیڈا (شفق ڈیسک) کینیڈا سے تعلق رکھنے والے والدنے اپنی بیٹی کا دانت نکالنے کیلئے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ ڈیوڈ نامی والد نے گلہری کیلئے کھانا رکھا اور اُس سے بندھے دھاگے کو بیٹی کے ہلتے دانت سے منسلک کردیا۔ کھانے کی تلاش میں نکلی گلہری جیسے ہی روٹی کے ٹکڑے پر جھپٹی ننھی پری کا دانت کھٹ سے نکل گیا جبکہ گلہری نے بھی خوب مزے سے مفت کی دعوت اُڑائی۔