کینیڈا: مسلمان خاتون نے سکارف کی جنگ جیت لی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 08, 2016 | 16:22 شام

لندن (ویب ڈیسک)کینیڈا میں سکارف اوڑھنے والی خاتون نے قانونی جنگ جیت لی ہے۔کیوبیک صوبائی ہائی کورٹ نے سکارف اوڑھنے کی وجہ سے ایک مسلمان خاتون کے دعوے کو قبول نہ کرنے والے جج کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔کیوبیک ہائی کورٹ کے جج ولبورڈ ڈیکاری نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج الیانا مارینگو کے روّیے کی کوئی قانونی بنیاد موجود نہیں ہے۔ ہماری عدالت مدعی رانیہ الول کے احساسات کو سمجھتی ہے اور ان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر ہمیں افسوس ہے۔ڈیکاری نے رانیہ کے سکارف کے خلاف درج کروائے گئے اعتراضات کو اس سے
قبل کینیڈا سپریم کورٹ کی طرف سے بھی مسترد کئے جانے کی یاد دہانی کروائی۔رانیہ نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکارف سے متعلق منفی روّیے کو غلط سمجھنے والے کسی جج کے بیان کو سننا میرے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔