کینیڈا: مسجد پر جنونیوں کی فائرنگ، 5 نمازی شہید ، متعدد زخمی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 30, 2017 | 05:59 صبح

ٹورنٹو (ویب ڈیسک) کینیڈا کےشہرکیوبیک سٹی میں مسجدپرنامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا،حملہ آوروں کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے امام مسجد کے حوالے سے بتایا کہ عشاء کی نماز کے دوران مسلح افراد نے کیوبیک سٹی کے اسلامک کلچرل سینٹر میں فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کیوبیک اسلامک کلچرل سینٹر میں اتوار کی شب پیش آیا جب سینٹر میں 40 کے قریب افراد موجود تھے۔عینی شاہدین ن

ے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ تین گن مین اس واقع میں ملوث ہیں۔ روئٹرز نے مزید یہ بھی کہا کہ بھاری اسلحے سے لیس پولیس کا دستہ بھی مسجد کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔اسلامک سینٹر کے صدر محمد ینگوئی نے رؤٹرز کو بتایا کہ زخمیوں کو کیوبیک شہر کے مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے لیکن ان کو صحیح تعداد کا علم نہیں ہے۔کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ شہرکیوبک میں مسجدپرحملےکےبعدصورتحال قابومیں ہےجب کہ مسجدمحفوظ ہے اور محصورافرادکوباہرنکال لیاگیا ہے۔