کابل (مانیٹرنگ) افغانستان میں طالبان کی قید میں امریکی کینیڈین جوڑے نے اپنے ویڈیو پیغام میں صدر اوباما اور ٹرمپ سے رہا کرانے کی اپیل کی ہے۔ طالبان نے 2012ء میں کینیڈین شہری جوشوا بائل اور انکی امریکی اہلیہ کیٹلان کول مین کو اغوا کیا تھا اور اس دوران کیٹلان نے 2 بیٹوں کو جنم دیا۔
سال کے شروع میں کیٹلان کے والدین نے بھی جوشوا کی فیملی کو رہا کرانے کی اپیل کی تھی۔ کینیڈین حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ وہ ویڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں۔ 2 سینئر طالبان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ویڈیو حقانی نیٹ ورک نے جاری کی اور یہ گروپ جوشوا فیملی کی رہائی کے بدلے اپنے 3 سینئر ارکان رہا کرانا چاہتا ہے۔