مصباح الحق کے بعد اگلا کپتان کون ہوگا؟ عندیہ دے دیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 28, 2017 | 11:51 صبح

لاہور( مانیٹرنگ رپورٹ) آخر کار مصباح الحق کی رخصتی کا پروانہ لکھ دیا گیا ہے اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مستقبل کے پلان کا حصہ نہیں رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کو پیغام بھجوا دیا گیا ہے کہ پی سی بی انکے مستقبل کو پلان میں شامل نہیں سمجھتا ، اب انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنا ہے جبکہ یہ فیصلہ بھی انکی ہی مرضی پر چھوڑ دیا گیا ہے کہ مصباح الحق کب اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر مصباح الحق نے کوئی فیصلہ کر لیا ہے تو انکا تجربہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری

لانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپے جانے کے قوی امکانات ہیں۔