فاتح آسٹریلوی کپتان نے ایسی بات کہہ دی کہ۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 22, 2017 | 15:24 شام


سڈنی(مانیٹرنگ رپورٹ)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین چوتھے ون میچ کے بعد کینگروز کپتان سٹیو سمتھ نے کہا کہ آج کے میچ میں وکٹ میں کچھ زیادہ تبدیلی نہیں آئی ،ہم نے اچھی بیٹنگ کی اور اس کے بعد باﺅلرز نے میچ جیتنے میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔

ذرائعکے مطابق آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاں آج ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ٹریوس ہیڈ اور میکسویل نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شائد ایک غلط وقت میں مسلسل چار میچوں میں ٹاس جیتنا اچھا رہا ،ام

ید کرتا ہوں کہ بھارت کیخلاف بھی قسمت ہمارا اسی طرح ساتھ دے گی۔سمتھ نے مزید کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے پورے سال کا بہترین دن تھا۔ ہم نے فیلڈنگ میں تھوڑی بہت غلطیاں کی امید ہے کہ ہم آئندہ ایسی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔