پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین گاڑی کو بند کرنے کا اعلان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 03, 2017 | 08:58 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی سوزوکی نے اپنے ماڈل”کلٹس “کی بکنگ بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب کلٹس کی بکنگ کا کوئی آرڈر نہیں لیا جائے۔تفصیلات کے مطابق سوزوکی کمپنی کے جنرل منیجر مارکیٹنگ کی جانب سے ڈیلرز کو جاری کئے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ سوزوکی کلٹس کی
بکنگ فوری طور پر بند کردی جائے کیونکہ یکم فروری سے اس ماڈل کی کوئی بکنگ نہیں لی جائیگی۔سیلز ٹیم اور صارفین سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ کلٹس کی مزید بکنگ نہ کریں کیونکہ اس ماڈل کی تیاری اب بند کردی گئی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے بک کئے جانے والے آرڈرز پر صارفین پریشان نہ ہو کیونکہ کمپنی کی طرف سے بک کئے گئے تمام آرڈرز کو پورا کیا جائیگا لیکن یکم فروی کے بعد کوئی بکنگ نہ لی جائیگی نہ اسکو پورا کیا جائیگا۔