دنیا کی تیز ترین  گاڑی  جو بغیر پٹرول اور گیس سے چلتی ہے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 20:44 شام

چین نے ایسی تیز ترین گاڑی تیار کرلی ہے جس کو چلانے کے لیے پٹرول یا گیس کی ضرورت نہیں۔یہ ہے نیو ای پی نائن نامی دنیا کی تیز ترین الیکٹرک گاڑی جسے چینی کمپنی نیکسٹ ای وی نے تیار کیا ہے۔اس گاڑی کو لندن آرٹ گیلری میں متعارف کرایا گیا اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ تین سیکنڈ سے بھی کم وقت میں 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔یہ ماحول دوست تیز ترین گاڑی ہے اور یہ مجموعی طور پر 124 میل فی گھنٹہ کی رفتار 7.1 سیکنڈ جبکہ 186 میل فی گھنٹہ پر صرف سولہ سیکنڈ میں دوڑنے لگتی ہے۔اس گاڑی کا وزن 1735 کلو گرام ہے جس میں صرف بیٹریوں کا وزن ہی 635 کلو ہے جبکہ اس کے پاور پیکس تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔یہ گاڑی ایک چارج پر 265 میل تک چلائی جاسکتی ہے جبکہ اسکا ڈیزائن دنگ کردینے والا ہے۔چینی کمپنی نے ایسی صرف 6 گاڑیاں تیار کی ہیں اور ہر ایک کی تیاری پر 12 لاکھ ڈالرز (12 کروڑ پاکستانی روپوں سے زائد) کا خرچہ آیا تو اسے خریدنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔تاہم کمپنی کے مطابق اگلے سال ایک کم قیمت الیکٹرک گاڑی بھی عام صارفین کو فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔