چین میں سُپر کارز پر اضافی ٹیکس عائد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 01, 2016 | 17:15 شام

ما نیٹرنگ ڈیسک:چین نے 'سپر کارز' پر دس فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق پر فراری، بینٹلے اور رولز رایئس پر بھی ہو گا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹیکس کے اطلاق سے گاڑیوں کی قیمت میں ایک لاکھ 89 ہزار ڈالر تک کا اضافہ ہو گا اور اس سے پرتعیش سہولیات میں کمی کرنے کے ساتھ ساتھ آلودگی بھی کم ہو گی۔چین کے جانب سے یہ ٹیکس دولت کی کھلے عام نمائش کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔یاد رہے کہ چین مہنگی کاریں بنانے والے کمپنیوں کی اہم مارکیٹ ہے اور کار بنانے والی کمپنیوں نے چینی عوام کے لیے تعیش ک

اروں کے خصوصی ماڈل متعارف کروائے ہیں۔مشہور کار مینوفیکچرر رولز رایئس اور ایشٹن مارٹن آئندہ سال بڑی ایس یو وی گاڑیاں مارکیٹ میں لانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں کیونکہ چین میں سپورٹس کاروں کے بجائے بڑی گاڑیوں کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔چین کی وزارتِ خزانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 'توانائی کی بچت، آلودگی کی کمی اور صارفین کی کھپت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ریاستی کونسل نے پر تعیش کاروں پر دس فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا ہے۔اس ٹیکس کا اطلاق رواں ہفتے سے ہو گا اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے امیر افراد پر خاصا فرق پڑے گا۔چین کے صدر شی جن پنگ نے ملک میں کرپشن کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔