کیلیفورنا کے شہر اناہائیم میں ڈزنی لینڈ کی جانب سے شاندار پریڈ کا انعقاد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 15, 2016 | 18:54 شام

امریکی ریاست کیلیفورنا کے شہر اناہائیم میں ڈزنی لینڈ کی جانب سے شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کے پسندیدہ کئی کارٹون کریکٹرز سڑکوں پر نکل آئے اور شہر بھر کی رونقیں بڑھادیں۔اس انوکھی اور دلچسپ پریڈ کو دیکھنے شائقین کی بڑی تعداد جمع تھی جبکہ پریڈ میں شریک کئی لوگوں نے دلچسپ کاسٹیومز پہن کر ڈزنی کرداروں کا روپ دھار لیا اور سڑکوں پر نکل کر خوب موج مستیاں کیں۔اس مو قع پر جہاں بچوں کے پسندیدہ کارٹون کردار مکی ماؤس اور منی ماؤس لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے وہیں ڈزنی کے کئی مشہور کردا

ر وں نے اس پریڈ کو چار چاند لگادئیے۔