پاناما کیس میں کوئی جان نہیں : عدالتی فیصلے سے پہلے ہی بڑا فیصلہ سامنے آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 27, 2017 | 10:28 صبح

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) وزیرکھیل، سیاحت وامورنوجوانان پنجاب جہانگیر خانزادہ نے کہاہے کہ پاناما کیس میں کوئی جان نہیں، نوازشریف آئندہ پانچ سال بھی وزیراعظم ہوں گے۔
(جاری ہے...)

دہشت گردی کی کوئی نئی لہرنہیں ،حالیہ افسوسناک واقعات کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔دھرنوں میں عوام کاوقت ضائع کرنیوالوں کونظرآگیاہے کہ 2018ءکے الیکشن میں بھی ان کی کوئی جگہ نہیں اس لئے قوم کو گمراہ کرنے کی سازش کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اٹک سے رحیم یارخان تک انفراسٹرکچر، بجلی اوردیگر منصوبوں پریکس

اں توجہ دے رہے ہیں۔ صوبے میں کھیلوں کے جدید سہولیات سے آراستہ سٹیڈیمز اورسپورٹس کمپلیکس بنارہے ہیں، ہرضلع میں سپورٹس کنسلٹنٹ اورکوچز کی100فیصد میرٹ پر بھرتیاں کررہے ہیں۔ اپنے حلقے حضرو میں تعلیم، صحت اورنکاسی کے منصوبے میری ترجیحات ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ جہانگیرخانزادہ نے کہاکہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے سانحہ لاہور سمیت دیگر واقعات کے ملزمان اورسہولت کاروں تک پہنچ چکے ہیں۔ملک سے دہشت گردی کی جڑیں بہت جلد اکھاڑ پھینکیں گے۔