بابر بٹ قتل کیس میں بڑی پیش رفت ، ملزمان کے حوالے سے ناقابل یقین خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 24, 2017 | 09:57 صبح

لاہور (ماینٹرنگ رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بابر بٹ کے قتل کے مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات ختم کرکے کیس سیشن کورٹ کو منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی کے قتل ہونے والے سابق ٹکٹ ہولڈر بابر بٹ کے قتل کے الزام میں ملزمان کو انسدادی دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ عام نوعیت کا ہے اور اس میں دہشتگردی کی دفعات نہیں بنتی۔عدالت نے دہشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ یہ مقدمہ اب سیشن کورٹ سنے گی۔یاد رہے کہ پ

یپلز پارٹی کے رہنما بابر بٹ کو ان کے ذاتی محافظوں نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔