رانا ثنا اللہ فوجی عدالتوں کے مخالف کیوں ہیں ؟ سینئر صحافی نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر آپ کے حیرت کی انتہا نہیں رہے گی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 14, 2017 | 06:25 صبح

 

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان فوجی عدالتوں کے مخالف کیوں ہیں اور ان کے خلاف اتنے دھواں دار بیانات کیوں دے رہے ہیں؟۔ سینئر صحافی و اینکر پرسن نصراللہ ملک نے ایسا انکشاف کردیا ہے کہ جان کر کوئی بھی حیرت کے سمندر میں ڈوب جائے گا۔


نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں فو

جی عدالتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نصر اللہ ملک کا کہنا تھا رانا ثنا اللہ نے پہلے کہا کہ فوجی عدالتوں کی کارکردگی بہتر نہیں رہی لیکن پھر انہوں نے یوٹرن لیا اور کہا کہ میں نے کارکردگی کی بات ہی نہیں کی بلکہ عدالتی نظام کو موثر کرنے کی بات کی تھی۔ ہر بار وزرا کے کچھ ایسے بیانات سامنے آجاتے ہیں جن سے لگتا ہے کہ ملٹری اور حکومت کے درمیان کچھ دوریاں ہیں۔ جب راحیل شریف آرمی چیف تھے تو یہ تاثر عام پایا جاتا تھا کہ ملٹری اور حکومت کے تعلقات خراب ہیں اب نئے چیف کے آنے کے بعد اس طرح کے بیانات سے پھر لگتا ہے کہ کچھ نہ کچھ دوریاں تو ہیں۔
 


پروگرام کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ مارشل لا کے دور میں رانا ثنا اللہ اغوا ہوئے تھے جس کے بعد ان کے سر کے بال اور بھنویں مونڈ دی گئی تھیں اور شایدیہی وجہ ہوسکتی ہے کہ رانا ثنا اللہ کے بیانات ایک ادارے کے خلاف اتنے زیادہ جارحانہ ہیں۔