پاناما کیس :نواز شریف کو کس طرح نااہل کیا جا سکتا ہے ؟ ان کے وکیل نے خود ہی بتا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 13, 2017 | 08:20 صبح

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) سپریم کورٹ میں پاناما کیس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جاری ہے۔ وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان کیس سے متعلق دوسرے روز بھی دلائل دے رہے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری، شیخ رشید اور جماعت اسلامی کے وکیل کیس سے متعلق اپنے دلائل مکمل کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل مخدوم علی خان کا سپریم کورٹ میں پاناما کیس سے متعلق دلائل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف آرٹیکل 62 کے تحت نااہلی کیلئے عدالتی ڈیکلیئریشن ضروری ہے۔

نااہلی کامعاملہ کاغذات نامزدگی کے وقت اٹھایا جاسکتا ہے، جبکہ الیکشن کے بعد نااہلی کا معیار کم نہیں ہوسکتا اور کووارنٹو کی درخواست دائر ہو سکتی ہے۔