بینظیر قتل کیس میں بڑی پیش رفت، سماعت کرنے والا جج اچانک تبدیل وجہ کیا بنی ؟ تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 13, 2017 | 08:32 صبح
کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ ) بے نظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے کی سماعت کرنے والا جج تبدیل، ایوب مارتھ نے پرویز مشرف کو سولہ جنوری کو طلب کر رکھا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ایوب مارتھ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ جج نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو 16 جنوری کو طلب کر رکھا تھا۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو مقدمے کے آخری گواہ کے طور پر طلب کیا گیا تھا۔ بینظر بھٹو کے قتل کا مقدمہ اپنے آخری مراحل میں ہے۔ مقدمے کا فیصلہ اسی ماہ سنایا جانے کا امکان تھا۔