Catch if you can...ڈاکووں کا خادم اعلیٰ کو چیلنج

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 21, 2016 | 11:44 صبح

لاہور (مانیٹرنگ)

شہر میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔ڈولفن فورس،پیرو فورس سب بیکارہوگئی۔فیصل ٹاؤن میں ٹریفک سگنل پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوگئی۔

لاہورمیں ڈاکوؤں نے دہشت مچائی ہوئی ہے۔ فیصل ٹاؤن میں تین ڈاکوؤں نے گاڑی روک کرشہری کولوٹ لیا۔ اس واردارت کے بعدڈاکوموٹرسائیکل پر فرارہوگئے۔ یہ لوٹ مار کرنےکےلیے ڈاکوؤں نے بمشکل چند سیکنڈزلئے۔ڈکیتی کی یہ واردات سگنل پر کھڑی ایک اور گاڑی میں موجودشخص نے موبائل کیمرے میں محفوظ کرلی۔

پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء نے

کہاہےکہ حقائق کو عوام کے سامنے رکھا جائے گا اورملزمان کو انصاف کے کٹھرے میں لائیں گے۔رانا ثنا نے دعوی کیاکہ ڈولفن فورس آنے سے 35 فیصد اسٹریٹ کرائم کم ہوئے۔ اس واردارت کے ڈاکو جلد پکڑے جائیں گے۔